ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پولینڈ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفو نک رابطہ

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

پولینڈ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفو نک رابطہ

post-title

اسلام آباد: پولینڈ کے وزیر خارجہ زگنو را کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
 مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ،تجارت و سرمایہ کاری سمیت، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور پولینڈ کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔   مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے، چار دہائیوں سے جاری جنگ و جدل سے پاکستان شدید متاثر ہوا۔ افغانستان میں امن و استحکام،نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موقع ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے اجتناب کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان کٹھن حالات میں افغانستان کی مالی و انسانی معاونت کو یقینی بنائے ۔پولینڈ کے وزیر خارجہ نے پولینڈ کے شہریوں کے کابل سے انخلا میں معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ پولینڈ کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ پولینڈ کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے، پولینڈ کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM