ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا، چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
26 Apr, 2022

26 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
26 Apr, 2022

26 اپریل ، 2022

جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا، چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

post-title

جامعہ کراچی کے قریب وین میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق  اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب  وین میں ہوا اور وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے اب بجھادیا گیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق وین میں 7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔

دھماکا ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے وین میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ  دھماکے کے نتیجے میں دو غیرملکی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی میں موجود غیر ملکی زبان  سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔

ذرائع رینجرز کا کہنا ہےکہ  دھماکے میں رینجرز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیورٹی پر تعینات تھے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گلشن اقبال میں موجود اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تین زخمیوں کو لایا گیا، زخمیوں میں ایک غیرملکی، ایک رینجرزاہلکار، اور ایک نجی گارڈ شامل ہے۔

دھماکا ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے وین میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کررہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

 مقدس حیدر کا کہنا ہےکہ دھماکا ایک بج کر 52 منٹ پر ہوا ہے، دھماکے میں 4 افراد مارے گئے، تین چینی باشندے بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM