ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

ویب ڈیسک
23 Dec, 2022

23 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
23 Dec, 2022

23 دسمبر ، 2022

اسلام آباد میں خود کش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

post-title

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اسی دوران آئی ٹین فور میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دھماکے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے، تمام  زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

بعد ازاں پولیس حکام نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوئے۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتہ چلایا جائے گا کہ گاڑی کہاں سے آئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں 18 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موبائل فون بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM