ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

عمران نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا: بلاول

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
29 Sep, 2022

29 ستمبر ، 2022

عمران نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا: بلاول

post-title


وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کا دورہ کامیاب رہا، آج کے اور 6 ماہ پہلے کے پاکستان میں واضح فرق نظرآرہا ہے، 6 ماہ میں کسی بھی ملک سے پاکستان کے تعلقات میں بہتری ہی آئی، عمران خان نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، اللہ کا شکر ہے ہم اب درست سمت میں چل رہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا، سیلاب کےعلاوہ ہمارا ایجنڈا امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا، تجارت، زراعت اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں مزید پیشرفت کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے دورے پر وزیراعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بہت کام کرنا ہے، سیکریٹری جنرل نے یو این اجلاس کے موقع پر سیلاب کو سرفہرست رکھا، سیلاب متاثرین کیلئے ہم جتنا بھی کریں وہ ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے، پورے پاکستان کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے، سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، جو اس وقت سیاست کر رہا ہے وہ دراصل سیلاب متاثرین کی زندگی سے کھیل رہا ہے، اس وقت الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا تھا،غلطی عمران کرے اور سزا اسد مجید کو دیں یہ نا انصافی ہوگی، خان صاحب نے ہماری خارجہ پالیسی اور معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے شکار دس بڑے ملکوں کو مل کر آواز اٹھانا ہوگی، بھارت اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا واحد حل یہ ہے کہ دنیا کو ایک ہوکر اس کے خلاف کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں اجناس بحران کا بھی سامنا ہے، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوچکی، حال ہی میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پھر سیلاب آ گیا، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہمیں جتنی بھی مدد ملی اس پر دنیا کے شکرگزار ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ  افغان طالبان کو تنہا نہ کیا جائے، امن و امان سے متعلق صورتحال پر طالبان کوانگیج کرنا چاہیے،  ان کے فنڈز جاری کیے جائیں، افغان حکومت نے  بھی جو وعدے کیے انہیں پورے کرنے چاہئیں، سرحد پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ذمہ دارانہ پالیسی اختیارکرنا ہوگی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM