ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

12لاکھ لوگ بے روزگاری کے دہانے پر، بھٹہ خشت مالکان کا کاروبار کو انڈسٹری کا درجا دے کر سبسڈی کا مطالبہ

راجوشہزاد
05 Jul, 2022

05 جولائی ، 2022

راجوشہزاد
05 Jul, 2022

05 جولائی ، 2022

12لاکھ لوگ بے روزگاری کے دہانے پر، بھٹہ خشت مالکان کا کاروبار کو انڈسٹری کا درجا دے کر سبسڈی کا مطالبہ

post-title

قصورچیرمین بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن حاجی محمد شریف مہر نے کہاہے کہ اگر  حکومت نے بارہ  لاکھ سے زائد افراد کو روز گار مہیا کرنے والے بھٹہ خست کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دیکر  سبسڈی نہ دی تو یہ کاروبار تباہ ہو جائیگا اور لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ سمینٹ سریاں اور دیگر  متعلقہ  انڈسٹریز  بھی ٹھپ ہوجایں گی اس سے ملک میں نہ تھمنے والا بیروزگاری کا طوفان  برپا  ھو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  ملک میں بڑھتی ہو ئیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ  کے سلسلہ  میں نظام پورہ میں بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے ہنگا می اجلاس  کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید  میڈیا کو بتایا کہ فی الحال اجلاس میں  متفقہ طور پر بڑھتی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے پیش نظر 10 جولائی سے غیر معینہ  مدت کے لئے قصور میں تمام بھٹے بند کرنے کا فیصلہ ہو  ا اور عند یہ دیا کہ یہ ہڑتال  جلد پنجاب  لیول  تک پہنچ جائے گی اور اینٹوں کی سیل  بند کر نے کا اعلان  بھی جلد کیا جائے گا۔

اس موقع  پر حاجی محمد اشفاق جمہ  نے کہا  کہ ایک سال قبل کوئلہ کی گاڑی  سات لاکھ روپے کی تھی جو آج ایک سال بعد 15 لاکھ روپے کی ہے اتنا مہنگا کوئلہ استعمال  کرنے سے اینٹوں کی تیاری میںہونے والے اخراجات  پورے  ہونا مشکل ہو گئے ہیں ۔

اجلاس  میں بھٹہ مالکان کا بھٹہ مزدوروں کی بڑھتی مزدوری کوئلے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اس موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی محمد بشیر جٹ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت جو ایک سال پہلے 130 روپے تھی وہ بڑھ کر 275 روپے  پہنچ گئی ہے۔

حاجی محمد نواز نے موقف  اختیار کیا کہ ہم 10 جولائی سے ضلع بھر میں مکمل بھٹے بند کر دیں گے اور غیر معینہ مدت تک ہڑتال پر چلے جائیں گے اگر ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کئیے گئے کوئلہ مافیا سے ہماری جان نہ چھڑوائی گئی تو یہ ہڑتال پورے پنجاب اور پھر پاکستان تک چلی جاے گی-
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM