ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

رکن اسمبلی کےمتنازع شرمناک بیان پر ہنگامہ۔۔۔پارٹی سے نکالنے کامطالبہ

مسرت ثمینہ
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

مسرت ثمینہ
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

رکن اسمبلی کےمتنازع شرمناک بیان پر ہنگامہ۔۔۔پارٹی سے نکالنے کامطالبہ

post-title

 اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار کے ریاستی اسمبلی میں ریپ سے متعلق متنازع بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے،گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں کانگریس کے سینیئر رہنما رمیش کمار کے ریپ سے متعلق متنازع بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھاایسے میں کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب ریپ کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔
ان کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان نے قہقہے بھی لگائے تاہم بھارتی رہنما کے اس بیان سے بھارت میں ہلچل مچ گئی،کانگریسی رہنما کے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہےاُدھر شدید تنقید کے بعد کانگریس رہنما نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM