ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں 'بامسی کون ہے؟

ویب ڈیسک
05 Oct, 2022

05 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
05 Oct, 2022

05 اکتوبر ، 2022

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں 'بامسی کون ہے؟

post-title

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم میں معروف ترک سیریز ارطغرل غازی کے کردار بامسی کے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روز شاداب خان نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب کے چاہنے والوں نے انہیں بڑی تعداد میں سالگرہ کی مبارکباد دی جس کے باعث شاداب کل سارا دن ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرتے رہے۔

اسی تناظر میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی شاداب کے لیے خصوصی پیغامات شیئر کیے۔

آل راؤنڈر محمد نواز نے شاداب، اپنی اور حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر شاداب خان نے بڑا ہی دلچسپ تبصرہ کیا۔

 

 

شاداب نے کہا 'چیف بامسی کو تصویر سے نکال دینا تھا، کرکٹر نے یہ بات فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے کہی جس کا اندازہ ان کے مداح خوب اچھی طرح سے لگا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے شاداب کو جواب بھی دیا اور لکھا 'بامسی نے پھر اپنے بال کھینچ لینے تھے، آف فیلڈ تو بیچارے کے ساتھ ایسا نہ کرو۔

واضح رہے کہ بامسی ارطغرل کا وہ کردار تھا جو جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط انسان بھی تھا اور ہر جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا، دشمن اسے دیکھ کر ہی کانپنا شروع کر دیتے تھے۔

تاہم اگر حارث رؤف کی بات کی جائے تو انہیں بھی ٹیم کا جذباتی کرکٹر کہا جاتا ہے اور وہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں میچ کے دوران پوری جان مار کر کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM