ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پاکستانی ڈرائیور دبئی میں کیسے راتوں رات لکھ پتی سے ارب پتی بن گیا ؟

ویب ڈیسک
27 Oct, 2021

27 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
27 Oct, 2021

27 اکتوبر ، 2021

پاکستانی ڈرائیور دبئی میں کیسے راتوں رات لکھ پتی سے ارب پتی بن گیا ؟

post-title

یہ بات ہم کافی  بار سن چکے ہیں کہ دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے، اس بات کو  دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شخص نے حقیقت میں ثابت کر دکھایا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں مقیم 36 سالہ پاکستانی ڈرائیور جنید رانا نے 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد )  کی لاٹری جیت لی۔
  جنید رانا جو کہ دبئی کی نجی کمپنی میں  6 ہزار درہم ( 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) پر ماہانہ ڈرائیور کی نوکری کرتے ہیں ان کی زندگی پیر کے روز اس وقت بدل گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی لاٹری جیت گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق  جنید رانا کو لاٹری کی انعامی رقم کا چیک دے دیا گیا ہے۔اس  موقع پر جنید رانا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، جب میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو وہ خوشی سے پاگل ہو گئے ۔
انہوں نے مزید کہا  کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ میں اپنے خاندان کو یہاں بلا لوں یا پھر واپس گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔

واضح رہے کہ جنید رانا کی اہلیہ، دو بچے اور گھرکے  دیگر افراد پاکستان میں مقیم ہیں ۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM