ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے:ہانیہ عامر

ویب ڈیسک
27 Apr, 2022

27 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
27 Apr, 2022

27 اپریل ، 2022

پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے:ہانیہ عامر

post-title

اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شکل ملتی ہے اور مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔

اپنی نئی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی ہیروئن ہانیہ عامر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عالیہ بھٹ بہت بڑی اسٹار ہیں، مجھے اُن سے ملائے جانے پر خوشی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں، ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہو رہی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ ڈراموں کے او ایس ٹی سپر ہٹ ہوجاتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ جیو فلمز اور شوکیس فلمز کی تخلیق فلم ’پردے میں رہنے دو‘ میں نازو کا شوخ و چنچل کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہیرو علی رحمٰن سے اچھی دوستی ہے، ہم دونوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے، فلم کی پروموشن نت نئے انداز سے کر رہے ہیں، ہدایت کار وجاہت رؤف نے ہنستے مسکراتے ایک عمدہ فلم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا، اس ڈرامے کا شاندار رسپانس ملا ہے، فلم میں کام کرکے انجوائے کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ ڈمپل گرل ہانیہ عامر اور علی رحمان خان کی فلم 'پردے میں رہنے دو عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM