ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).   

پاکستان ریلوے فیس بک لائیو کھلی کچہری

ویب ڈیسک
22 Oct, 2021

22 اکتوبر ، 2021

ویب ڈیسک
22 Oct, 2021

22 اکتوبر ، 2021

پاکستان ریلوے فیس بک لائیو کھلی کچہری

post-title

  لاہور (پ۔ر)پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نثار احمد میمن نے آج ریلوے ہیڈکواٹرز آفس لاہور میں فیس بک لائیو کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین اور عام لوگوں کی ریلوے سے متعلق ضروریات اور مسائل سنے۔ اس موقع پر متعلقہ شعبہ کے افسران بھی موجود رہے۔
 اس کھلی کچہری کا انعقاد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے احکامات اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی خصوصی ہدایت پر کیاگیا۔ ای کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین نے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن کو محکمانہ پروموشن ، گریجویٹی /پنشن کی رقم کی ادائیگی، جی پی ایف، کوارٹروں کی الاٹمنٹ، ریلوے میں ٹی ایل اے اور پی ایم پیکج کی ریگولائزیشن،مغلپورہ میں خالی جگہ پر پارک بنانے ، باجا لائن اور مغلپورہ کالونی میں صفائی، گڑھی شاہو میں نئے تعمیر ہونے والے فیلٹس میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر مسائل سامنے رکھے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نے ان تمام مسائل کو ریلوے پالیسی کے مطابق حل کرنے کی ہرممکن یقین دہانی کروائی۔ عوام الناس نے چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے کو مختلف سیکشنوں پر مزید مسافر ٹرینیں چلانے اورنئے سٹاپ دینے کے علاوہ برانچ لائنوں پر ٹرینوں کے ساتھ اضافی/اے سی کوچز لگانے اور مختلف اسٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی جیسے مسائل حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے نے کہا کہ اس فیس بک لائیوکھلی کچہری کا بنیادی مقصد پاکستان ریلوے اور عوام کے درمیان رابطہ قائم کرنا اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بناناہے۔
 چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے نے کہا کہ گورنمنٹ کی پالیسی ہے کہ ویکسینیشن کے بغیر مسافر سفر نہیں کرسکتے جس پر ہم عمل کررہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے نے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی کروائی اور عوام الناس کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی صورتحال بہترہوتے ہی آہستہ آہستہ تمام ٹرینیں بحال کردی جائیں گی البتہ بولان یا اکبر ایکسپریس میں سے کسی ایک ٹرین کو کوئٹہ کے لیے اگلے مہینے بحال کردیاجائے گا۔ دوپہر2 بجے سے سہ پہر 4بجے تک فیس بک لائیو کھلی کچہری جاری رہی جس میں ملک بھر سے سینکڑوں لوگوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔اس فیس بک لائیو کھلی کچہری میں11ہزارلوگوں نے سی ای او ریلوے تک اپنے پیغامات پہنچائے۔  جبکہ 14ہزار لوگوں نے اس کو دیکھااور 101 لوگوں نے اس کو شیئرکیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار احمد میمن نے کہا کہ لو گوں کی شکایات براہ راست سننے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ ریلوے ملازمین اور دوسرے لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM