ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

پاک، ویسٹ انڈیز میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟فیصلہ ہوگیا

ویب ڈیسک
10 May, 2022

10 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
10 May, 2022

10 مئی ، 2022

پاک، ویسٹ انڈیز میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟فیصلہ ہوگیا

post-title

 راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک ون ڈے میچز کی سیریز کےلئےجگہ کا تعین کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جڑواں شہروں میں سیاسی صورتحال غیر معمولی ہوئی تو تینوں ایک روزہ میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کردیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم اور قدافی اسٹیڈیم میں پچز کے کام کے باعث سیریز کراچی یا لاہور منتقل نہیں ہوسکتی لہٰذا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم موجودہ صورتحال میں سیریز کی میزبانی کے لیے واحد آپشن بچےگا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان اور راولپنڈی کے علاوہ فی الحال ملک کے تمام اسٹیڈیمز میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی  )سیریز کی تاریخوں کو تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں لہٰذاسیریز شیڈول کے مطابق ہی کھیلی جائےگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے 8 ، 10 اور  12 جون کو ایک روزہ میچ کھیلنے ہیں۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM