ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

آئی سی سی مینز ٹیم ٹی 20 میں بابر اعظم کپتان مقرر

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
20 Jan, 2022

20 جنوری ، 2022

آئی سی سی مینز ٹیم ٹی 20 میں بابر اعظم کپتان مقرر

post-title

آئی سی سی کے ٹی20 مینز ٹیم کے اسکواڈ کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے جبکہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 مینز ٹیم کا اعلان کردیا، تین پاکستانی کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،آئی سی سی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میںکپتان بابراعظم، جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، ہسرنگا، مستفیض الرحمان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
دوسری جانب حیران کن طور پر آئی سی سی ٹی20 مینز ٹیم کے نامزد کردہ اسکواڈ میں بھارت، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔رواں سال بابراعظم نے 29 میچ کھیلے اور 37.56 کی اوسط سے ایک سنچری اور 9 نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 939 رنز بنائے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا تھا۔
اسی طرح محمد رضوان کے لیے سال 2021 ناقابلِ فراموش تھا، جہاں انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ وہ ایک سال میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 2ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بنے۔
وکٹ کیپر بلےباز نے صرف 29 انٹرنیشنل ٹی20 مقابلوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے حیران کن ایک 326 رنز بنائے۔قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا، آفریدی نے 21 میچوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM