ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

تنقید کرنیوالے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے: بابر اعظم

ویب ڈیسک
09 Nov, 2022

09 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
09 Nov, 2022

09 نومبر ، 2022

تنقید کرنیوالے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے: بابر اعظم

post-title

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھےکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔

بابر اعظم کہنا تھا کہ آج بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحےکو انجوائے کر رہےہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز  اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا،  ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے، تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائےکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM