ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ایک دم تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے: بابر اعظم

ویب ڈیسک
04 Oct, 2022

04 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
04 Oct, 2022

04 اکتوبر ، 2022

ایک دم تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے: بابر اعظم

post-title

  قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) پوڈکاسٹ کی 41 ویں قسط جاری کی گئی ہے، پوڈ کاسٹ میں 17سال بعد ہونے والی سیریز کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور  انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر  کے بیانات شامل ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے  دیے گئے بیان میں قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی،  انگلینڈ  ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے، میچز بہت ٹف ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھرپور تیار ہوئی۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ہیں،کلوز میچ سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے اور اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا۔

انہوں  نے کہا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ اسٹرنتھ کا اندازہ لگایا جاسکے، دن بدن ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بولنگ پہلے بھی بہترتھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہے۔

 کپتان نے اپنی گفتگو میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کھلاڑیوں کو ایک میسیج دیتا ہوں کہ اپنا100فیصد دیں،  نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں  لیکن کھلاڑی 100فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے  بہت اچھا ہے۔
 
دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئی، سیریز تین تین سے پہلے برابر ہوئی اور فائنل میچ میں کامیابی ملی، سیریز کے میچز بہت اچھے رہے۔

جوز بٹلر نے بھی کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اسپیشلی کھانوں سے بہت لطف اندوز ہوئے ،  پاکستان کے دورے پر ہم نے بہت انجوائے کیا  اور اس دوران  شائقین نے بہت سپورٹ کیا۔

انگلش کپتان کا  کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے بہترین ٹیم سے سیریز کھیلی، ہماری میزبانی بہت شاندار تھی جب کہ پاکستان ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM