ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

 آزاد کشمیر سے 100 ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دعویٰ

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

 آزاد کشمیر سے 100 ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا دعویٰ

post-title

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر سے 100 ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے۔

لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کرنا چاہتا ہوں، ہماری حکومت ٹیکس چوری ختم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سے 100 ارب روپے تک ٹیکس اکٹھا ہو سکتا ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے فنڈز میں کٹوتی کے بجائے اضافہ کرے۔

سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا بعض سیاستدانوں اور سرکاری افسروں نے دولت کے لیے آزاد کشمیر کے جنگلات کو تباہ کیا، 5 سال پہلے 50 فیصد زمین پر موجود جنگلات اب صرف 15 فیصد زمین پر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت مستحکم ہے، اپوزیشن ساتھ دے تو آزاد کشمیر کو خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنا دوں گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا نواز شریف روادار اور تعلق رکھنے والے شخص ہیں، نواز شریف کے گزشتہ دور میں ان سے متواتر ملاقاتیں رہیں، نواز شریف کے مطابق کلثوم نواز میرے گھر کی تصویر دیکھ کر آنا چاہتی تھیں لیکن زندگی نے وفا نہ کی۔  
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM