ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

"  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.    IMFکے ساتھ معاملات طے پا گئے ، معاہدہ اسی ہفتے ہو گا، شوکت ترین.    UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.   

ای وی ایم کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک
30 Nov, 2021

30 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
30 Nov, 2021

30 نومبر ، 2021

ای وی ایم کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بلاول بھٹو زرداری

post-title

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم کو زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ای وی ایم کوعوام کے درمیان سڑکوں پر اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹورل ریفارم کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں سے کھیل کھیلا جارہاہے۔ بلاول بھٹو زرداری  نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ملکی معیشت امیروں کا ساتھ دے توپھرمعیشت ترقی نہیں کرسکتی اور عام آدمی کو مہنگائی کابوجھ اٹھا نا پڑتا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسے عوام دشمن ڈیل قرار دیا اور کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی غلامی کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں معاشی بحران کے باوجود عام آدمی کوریلیف دیا گیا،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا اور تنخواہ،پنشن میں اضافہ کیا گیا  جبکہ اس کا بوجھ عام آدمی پرنہیں ڈالا گیا ۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM