ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

جعلی، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف آگاہی مہم میں 04 روز تک توسیعی

مسرت ثمینہ
18 Jan, 2022

18 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
18 Jan, 2022

18 جنوری ، 2022

جعلی، فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف آگاہی مہم میں 04 روز تک توسیعی

post-title

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے غیر نمونہ، فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس والی وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن میں 04 روز کی توسیع کردی، 21 جنوری بروز جمعہ سے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف مقدمات درج ہونگے،چار روز تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کو وارننگ دی جائے گی، آگاہی مہم کے بعد میں وارننگ مہم شروع کی جارہی ہے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ کریک ڈاؤن میں توسیع کا مقصد ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام کو پہنچانا ہے03 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں، آگاہی مہم کے دوران اب تک 01 لاکھ سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہیں، سرکل افسران اور ایجوکیشن ٹیم کی مختلف چوکوں میں آگاہی جاری، جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا۔

منتظر مہدی نے کہا ہے کہ مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہونگے، بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا، مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ  نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیںہو گا ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM