ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

سیاستدانوں کی اوسط عمر عام افراد کے مقابلے میں زیادہ ہونےکا انکشاف

ویب ڈیسک
29 Jun, 2022

29 جون ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jun, 2022

29 جون ، 2022

سیاستدانوں کی اوسط عمر عام افراد کے مقابلے میں زیادہ ہونےکا انکشاف

post-title

 

دنیا بھر میں سیاستدانوں کی اوسط عمر عام آبادی کے مقابلے میںکتنی زیادہ ہوتی ہے،دلچسپ تحقیق قارئین کی نظر۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں 19 ویں صدی کے آغاز سے اب تک 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 ہزار سے زیادہ سیاستدانوں کے ہیلتھ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔


  تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیاستدانوں کی اوسط عمر عام افراد کے مقابلے میں ساڑھے 4 سال زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ان ممالک میں سیاستدانوں کی اوسط عمر 1945 سے 2014 کے دوران 69 سال رہی۔

سیاستدانوں کی اوسط عمر کا یہ فرق ہر ملک میں مختلف رہا، جیسے سوئٹزرلینڈ میں 3 سال جب کہ اٹلی میں سیاستدان عام افراد سے ساڑھے 7 سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق سیاستدانوں اور عام افراد کی اوسط عمر میں یہ فرق ممکنہ طور پر تنخواہوں کی وجہ سے ہے۔سیاستدانوں کی تنخواہیں دیگر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہیں جس کے باعث انہیں زیادہ بہتر طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر برطانیہ میں پارلیمان کے ایک رکن کی سالانہ تنخواہ یکم اپریل 2022 کو 84 ہزار 144 پاؤنڈز تھی جب کہ اس ملک میں ایک عام فرد کی اوسط تنخواہ 24 ہزار 600 پاؤنڈز ہے۔

محققین نے بتایا کہ سیاستدان اعلیٰ طبقے کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جن کی زندگی کی مدت دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ 20 ویں صدی کے ابتدائی 50 سال کے مقابلے میں آج کے دور میں سیاستدانوں کا مختلف امراض سے بچنے کا امکان عام افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مگر 20 ویں صدی کی چھٹی دہائی کے بعد سے دل کی بیماریوں کے لیے طریقہ علاج بہت بہتر ہوا ہے، جس سے بھی ان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ اوسط عمر کا یہ فرق بڑھ رہا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف ایپیڈیمولوجی میں شائع ہوئے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM