ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ملعون سلمان رشدی وینٹی لیٹر پر منتقل، قوت گویائی متاثر، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک
13 Aug, 2022

13 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
13 Aug, 2022

13 اگست ، 2022

ملعون سلمان رشدی وینٹی لیٹر پر منتقل، قوت گویائی متاثر، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

post-title

شاتم رسول سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، وہ بولنے کے قابل نہیں ہے، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

سلمان رشدی کے ایجنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیویارک میں چاقو حملے سے زخمی ہونے کے بعد سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، وہ اس وقت تک بولنے کے قابل نہیں ہے۔

ایجنٹ کا کہنا ہے کہ خنجر سے گردن پر ہونے والے حملے کے بعد ہو سکتا ہے کہ سلمان رشدی ایک آنکھ سے محروم ہو جائے۔

نیو یارک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی جانب سے سلمان رشدی کی گردن اور پیٹ میں خنجر سے وار کیا گیا تھا، جبکہ اسٹیج پر موجود پروگرام کے میزبان پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ شاتمِ رسول سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں  ہوا جہاں جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا، حملہ آور نے اسٹیج پر آکر سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے  شخص پر چاقو سے حملہ کیا، بی بی سی کے مطابق سلمان رشدی کی گردن پر زخم آیا تھا۔

حملے کے بعد اسٹیج پر ہی اسے فوری طبی امداد فراہم کرنے والی ڈاکٹر ریتا لینڈ مین نے نیویارک ٹائمز کو بتایا تھا کہ سلمان رشدی کے جسم پر چاقو کے متعدد زخم تھے جبکہ گردن پر دائیں جانب ایک بڑا زخم موجود تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔تاہم اب پولیس کی جانب سے  سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےملزم کی شناخت ظاہرکردی گئی ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق شاتمِ رسول سلمان رشدی پر 24 سالہ ہادی مطاری نامی شخص نے چاقو سے حملہ کیا،اس کا  تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔

matari
 

اس نےکیلی فورنیا کے الزبتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہادی مطاری کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM