ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اتحادی حکومت کے پہلے ماہ میں صنعتوں کی پیداوار میں کمی

ویب ڈیسک
17 Jun, 2022

17 جون ، 2022

ویب ڈیسک
17 Jun, 2022

17 جون ، 2022

اتحادی حکومت کے پہلے ماہ میں صنعتوں کی پیداوار میں کمی

post-title

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس  کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا اپریل سالانہ  بنیادوں  پر  بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.7فیصد اضافہ ہوا۔

اتحادی حکومت کے اقتدار میں آنے کے  پہلے  ماہ ہی بڑی صنعتوں کی پیداوار  گر گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اپریل سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل کی پیداوار 3.7 فیصد بڑھی، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار  134.9 فیصد، تمباکو کی پیداوار 14.5 فیصد اور فرنیچر شعبے کی پیداوار میں  227.5  فیصد  اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال مارچ کے مقابلے اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں13.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ سال اپریل کے مقابلے رواں سال اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 15.4  فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ جولائی تا اپریل مشروبات کی پیداوار میں 1.5 فیصد، فوڈ مصنوعات کی پیداوار 11 فیصد ، کیمیکل شعبے کی پیداوار 8.3 فیصد ،آئرن، اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 16.3فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اپریل آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 48.2 فیصد اور فارماسیوٹیکل کی پیداوار میں  3.2 فیصد  اضافہ ہوا ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM