ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

آریان کی ضمانت۔۔۔شاہ رخ خان فلم نگری کی طرف لوٹ آئے ۔

mussarat
25 Dec, 2021

25 دسمبر ، 2021

mussarat
25 Dec, 2021

25 دسمبر ، 2021

آریان کی ضمانت۔۔۔شاہ رخ خان فلم نگری کی طرف لوٹ آئے ۔

post-title

 ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے  منشیات کیس میں بیٹے کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعدزیر التوا فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد زیرِ التوا فلمیں مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک بھارتی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد پُرسکون ہوگئے ہیں اور انہوں نے اب دوبارہ فلم نگری کی طرف لوٹنے کا ارادہ کرلیا ہے۔
اس کے بعد شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے جہاں گانے کے علاوہ فلم کے کچھ خاص لمحات کی شوٹنگ بھی متوقع ہے۔
شاہ رخ خان بہت جلد سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک خصوصی سین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے یاش راج اسٹوڈیو کا دورہ کریں گے۔ اداکار کے لیے 12 روز کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM