ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کوہلو: مہنگائی کے باعث بچوں کو پڑھانے سے قاصر ہیں

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

کوہلو: مہنگائی کے باعث بچوں کو پڑھانے سے قاصر ہیں

post-title

کوہلو: مہنگائی کے باعث ہمارا گزر بسر نہیں ہوپا رہا بچوں کو پڑھانے سے بھی قاصر ہیں حکومت وقت نے سرکاری سطح پر دادرسی نہیں کی تو اپنے سازو سامان لیکر وزیر کھیل و ثقافت کے دفتر کے سامنے نظر آتش کرینگے،

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی ) بلوچستان ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے فنکار و بلوچی شاعر وں اور بلوچی فنکاروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے باعث ہمارا گزر بسر نہیں ہوپا رہا سرکاری سطح پر دادرسی نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کو پڑھانے کے لئے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔

 انہوں کہا کہ اگر سرکاری سطح پر شاعروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنڈنگ یا امداد فراہم کی جاتی ہے تو وہ کمیٹی ممبر عارف بگٹی کی کرپشن کے نظر ہو جاتے یا پھر قریبی رشتے داروں اور یاری دوستی کے درمیان بانٹ دئیے جاتے ہیں پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب شاعر و فنکاروں کو محروم رکھا جاتا ہے

ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں کورنا فنڈز کے مد ہر شاعر و فنکار کو 45 ہزار فراہم کیے گئے جوکہ کمیٹی ممبر عارف بگٹی کی کرپشن کے نظر ہو گئے اس کے علاؤہ عارف بگٹی نے رقم اپنے رشتے داروں اور یاری دوستی کے درمیان بانٹ دئیے ہیں جبکہ کوہلو سے تعلق رکھنے والے تمام شاعر و فنکاروں کو حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی رقم سے محروم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم احتجاجی پریس کانفرنس کر رہے ہیں

ان کا مطالبہ تھا کہ عارف بگٹی کی رکنیت ختم کرکے انہیں کمیٹی ممبر سے فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان سے پیسے واپس لیکر اصل حقداروں کے درمیان تقسیم کیے جائے۔

 بلوچستان ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے بلوچی شاعر و فنکاروں نے وزیراعلی بلوچستان ، وزیر کھیل و ثقافت ، صوبائی وزیر تعلیم و ایم پی اے کوہلو ، سیکٹری کھیل و ثقافت ، ڈپٹی کمشنر کوہلو ، لیویز رسالدار اور دیگر احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بےروزگاری اور تکلیف کو سمجھ کر ہم پر ہونے والے ناانصافیوں کا نوٹس لیا جائے اور سرکاری سطح پر ہماری دادرسی کیا جائے، ہمارے بچوں کو فن و ثقافتی اداروں میں ایڈجسٹ کرکے انہیں سکالرشپ فراہم کیے جائے ۔

 انہوں کہا کہ اگر سرکاری سطح پر ہماری دادرسی نہیں کی گئی تو مجبوراً اپنے سازو سامان لیکر وزیر کھیل و ثقافت کے دفتر کے سامنے نظر آتش کرینگے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM