ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

شوہر کو قتل کرکے گڑھے میں دبانے والی بیوی کا جرم 4 سال بعد پکڑا گیا

ویب ڈیسک
15 Nov, 2022

15 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
15 Nov, 2022

15 نومبر ، 2022

شوہر کو قتل کرکے گڑھے میں دبانے والی بیوی کا جرم 4 سال بعد پکڑا گیا

post-title

بھارت میں  4 سال قبل قتل کیے جانے والے کیس کا معمہ حل ہوگیا جس میں مرنے والے کی بیوی اور اس کا محبوب ملوث نکلے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں سویتا نامی خاتون  نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر  اپنے  شوہر کو قتل کرکے 7 فٹ گہرے گڑھے میں دفن کردیا تھا  تاہم  اب  پولیس نے طویل تفتیش کے بعد شوہر کی لاش کو 4 سال بعد گڑھے سے  نکال لیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ 2018 میں سویتا  نے اپنے شوہر کے اغوا ہونے کی شکایت درج کروائی تھی جس کا الزام  سویتا نے شوہر کے چھوٹے بھائی پر عائد کیا تھا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سویتا  نے اپنے  محبوب کے ساتھ مل کر شوہر کو مارنے کا منصوبہ بنایا، پہلے شوہر کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر محبوب ارون  کے ساتھ مل کر  اپنے گھر میں7  فٹ گہرا گڑھا کھود کر اسے دفن کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارون نے لاش کو دفنانے کے بعد گڑھے پر سیمنٹ کا فرش بنادیا تھا اور وہیں رہائش بھی اختیار کی ہوئی تھی۔

پولس کے مطابق کرائم برانچ ٹیم کو کچھ شواہد ملے جس کی بنیاد پر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM