ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ملکہ برطانیہ کاکفن تھامنےکی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

ویب ڈیسک
17 Sep, 2022

17 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
17 Sep, 2022

17 ستمبر ، 2022

ملکہ برطانیہ کاکفن تھامنےکی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

post-title

لندن: آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے آنے والے شخص نے کفن تھامنے کی کوشش کی جس پر  پولیس نے اسے  زمین پر گراکر قابو کیا اور  پھر گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کا کفن تھامنےکی کوشش کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے ویسٹ منسٹر ہال میں  پیش آیا۔

 اس گرفتاری سے کچھ ہی دیر پہلے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس اپنی بہن این اور بھائیوں اینڈریو اور ایڈورڈ کےساتھ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے یہاں آئے تھے اور دس منٹ تک موجود رہے تھے۔

ملکہ الزبتھ کا آخری دیدار کرنے کے لیےجمع افراد اس شخص کی حرکت پر حیرت زدہ رہ گئے، دیدار کے یہ لمحات 30 سیکنڈ کے التوا سے نشر کرنے والے برطانوی ٹی وی کو 15 منٹ تک دیگر مناظر دکھانا پڑے۔

کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص کی گرفتاری کے بعد آنجہانی ملکہ کے تابوت کے دیدار کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM