ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

قصور:پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

قصور:پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

post-title

قصور(راجوشہزادسے) پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بار بار اضافوں کیوجہ سے پٹرول پمپ کے اخراجات میں 300 گناہ اضافہ ہوچکا ہے حکومت پٹرول پمپ مالکان کا معاشی قتل بند کرے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن قصور کا ہنگامی اجلاس کی صدارت ایاز محمود اختر نے کی جس میں تمام ممبرز کو موجودہ صورتحال اور آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیوجہ سے پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات بارے آگاہ کیا گیا۔

 اس موقع پر جنرل سیکرٹری پٹرول پمپ ایسوسی ایشن حسیب افضل ذکی نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافے کیوجہ سے ہمارے اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے جسکی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ہماری انویسٹمنٹ کئی گناہ بڑھ چکی ہے اب قلیل کمیشن پر کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھ جانے کیوجہ سے ہمارا مارجن دو فیصد سے کم رہ گیا پٹرول اور ڈیزل پر ہمارا مارجن 6/فیصد کیا جائے جس کا وعدہ گورنمنٹ نے کیاتھا کہ  جون 2022تک آپکا مارجن بڑھا دیا جائے گا مگر افسوس وعدہ پورا ناہوا  آئے دن کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کبھی ٹیکسز میں اضافہ جسکی وجہ سے تمام پٹرول پمپ مالکان شدید مالی بحران کا شکار ہیں ۔

 حکومت پٹرول پمپ مالکان کا معاشی قتل بند کرے اگر حکومت  نے ہمارا مطالبہ پورا نا کیا تو پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک گیر ہڑتال کریں گی اور اپنےپمپ کو بند کردیں گیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM