ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی اور شادی سے متعلق گفتگو

ویب ڈیسک
13 Jul, 2022

13 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
13 Jul, 2022

13 جولائی ، 2022

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی اور شادی سے متعلق گفتگو

post-title

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے مطابق ابھی ان کا فوکس کرکٹ پر ہے مگر ساتھ ہی وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی اقصیٰ کی منگنی کی خبریں گزشتہ برس مارچ سے تھیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

شاہد آفریدی نے مارچ 2021 میں اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے اور ان کا خاندان بھی رشتے داری کے لیے راضی ہے، تاہم انہوں نے منگنی ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

لیکن اب شاہین آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ کچھ عرصے بعد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مگر فی الحال ان کی توجہ کرکٹ پر ہے۔

shahid-afridi-confirms-shaheen-s-family-asked-for-daughter-s-hand-in-marriage-1615121043-1012
 

عید الاضحیٰ کے موقع پر جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی اور ان کی قسمت اچھی تھی کہ انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع مل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق تھا اور انہوں نے اب تک متعدد قیمتی گاڑیاں بھی خرید لی ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اب ان کی منگیتر بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جب کہ ان کا بھی فی الحال کرکٹ پر دھیان ہے مگر کچھ عرصے بعد وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کے مطابق ان کی خواہش اور پسند کے مطابق ہی اقصیٰ سے ان کی منگنی ہوئی اور دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔

فاسٹ بالر کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ ان کی منگیتر بھی مداحوں سے ناخوش ہوتی ہوں گی مگر وہ خواتین مداحوں کو زیادہ لفٹ نہیں کراتے۔

انہوں نے کم عمری میں منگنی کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو خواہش تھی وہ پوری ہوگئی اور جو ان کا دل تھا وہ انہیں مل گیا۔

قبسجیج
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM