ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویب ڈیسک
06 Jul, 2022

06 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
06 Jul, 2022

06 جولائی ، 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ

post-title

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث  اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کراچی میں  مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور  آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق کی جانب سے مون سون سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ کچھ گھنٹے کے دوران بارش کا سلسلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے آخر میں مون سون ہواؤں کے سلسلے میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ سندھ کے جنوب میں موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کو شمالی بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے، اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے بھی ہوا کے کم دباؤ کو مدد بھی مل رہی ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد اور تھرپارکر میں آج صبح موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 7 جولائی تک آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے اور 9 جولائی تک شہر میں بارشوں کا امکان موجود رہے گا، نشیبی علاقوں میں برساتی پانی بھی جمع ہو سکتا ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر، سوات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ آج سے کشمیر، پشاور اور مردان سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، شدید بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے لہذا سیاح محتاط رہیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM