ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

لاہور: سی سی پی او اور ڈی آئی جی کی زیر صدارت اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کا اجلاس

ویب ڈیسک
20 Jul, 2022

20 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jul, 2022

20 جولائی ، 2022

لاہور: سی سی پی او اور ڈی آئی جی کی زیر صدارت اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کا اجلاس

post-title

سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کا اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

ایس پی اے وی ایل ایس آفتاب پھلرواں،تمام ڈویژنل انچارجز اینٹی موٹر سائیکل اور وہیکلز لفٹنگ سٹاف اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے موٹر وہیکلز چوری کی وارداتوں  اور ریکوری پوزیشن کا جائزہ لیا۔

یس پی اے وی ایل ایس آفتاب پھلرواں نے سی سی پی او لاہورکو یونٹ کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی جبکہ سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے اے وی ایل ایس افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او بلال صیدیق کمیانہ نے کہا کہ موٹر سائیکل غریب طبقہ کی سواری ہے لہٰذا  اس کی چوری کی وارداتوں کا فوری تدارک کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کریں۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چورگینگز پکڑیں اور موٹر سائیکل و گاڑی چور ریکارڈ یافتہ مجرموں کا محاسبہ کریں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی گینگز تک رسائی کے لئے متعلقہ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل چوری کی کرائم پاکٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کریں، پر ہجوم مارکیٹوں اور کمرشل زونز میں موٹر سائیکل چوری روکنے کے لئے ویجیلنس و مانیٹرنگ موثر بنائیں اور مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر وہیکل چوری کی روک تھام  اور محفوظ پارکنگ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ عادی موٹر سائیکل چوروں کو پکڑنے کیلئے ڈکائے آپریشن کئے جائیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM