ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.   

انسداد پولیو مہم، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کردی گئی

سید اسد علی
20 Sep, 2021

20 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
20 Sep, 2021

20 ستمبر ، 2021

انسداد پولیو مہم، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیو ٹیمز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کردی گئی

post-title

لاہور: سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس کی طرف سے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والے ورکرز پر مشتمل ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کردی گئی۔
ترجمان لاہور پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ20 ستمبر تا 24 ستمبر تک گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی 06 ہزار 327 پولیو ٹیموں کو شہر کی 169 یونین کونسلز میں سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 498 موٹرسائیکل دستے اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس تعینات کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈویژن کی سطح پر پولیس ٹیموں کیساتھ فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
سٹی ڈویژن کی 37 یونین کونسلز میں 909 پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔اسی طرح سول لائنز ڈویژن کی 17 یونین کونسلز میں 394،ماڈل ٹان ڈویژن کی 33 یونین کونسلز میں 152،صدر ڈویژن کی 23 یونین کونسلز میں 496 ٹیموں،اقبال ٹان ڈویژن کی 19 یونین کونسلز میں 1314 جبکہ کینٹ ڈویژن کی 40 یونین کونسلز میں 1716 ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM