ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

انٹر بینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Syed Asad Ali
16 Sep, 2021

16 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
16 Sep, 2021

16 ستمبر ، 2021

انٹر بینک میں ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

post-title

کراچی: گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اس حوالے سے کرنسی ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت روکنے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت نہیں کی تو ڈالر مزید مہنگا ہوجائیگا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے امپورٹرز نے بھی ڈالر کی پیشگی بکنگ کرانا شروع کردی ہے جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔اس کی وجوہات سے متعلق ایکس چینج  کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا تھا کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری بڑھنے اور افغانستان میں ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM