ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

ویب ڈیسک
28 Sep, 2022

28 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
28 Sep, 2022

28 ستمبر ، 2022

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

post-title

واشنگٹن: (ا ے پی این این )  امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارتکاری رنگ لے آئی، امریکا نے ایف 16طیاروں پر بھارتی اعتراض یکسر مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان اور بھارت کے اختلافات پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے دونوں ممالک تمام مسائل سفارتکاری سے حل کریں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM