ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اپنے خاندان میں بھی ایسا دیکھا ہے، علی گل وڈیرا شاہی کیخلاف بول اُٹھے

ویب ڈیسک
01 Sep, 2022

01 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
01 Sep, 2022

01 ستمبر ، 2022

اپنے خاندان میں بھی ایسا دیکھا ہے، علی گل وڈیرا شاہی کیخلاف بول اُٹھے

post-title

معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے صوبہ سندھ میں رائج ’وڈیرا شاہی‘  نظام کے خلاف آواز  اٹھائی ہے۔

حال ہی میں سندھ کے ایک رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سیلاب متاثرین کے سامنے بیٹھے منرل واٹر سے پاؤں دھو رہے تھے، ویڈیو  پر ردعمل میں علی گل پیر نے کہا کہ جب تک صوبہ سندھ سے وڈیرا شاہی کی سوچ ختم نہیں ہوگی تب تک سندھ اور  پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بعض افراد نے بتایا ہے کہ امیر علی شاہ کی یہ ویڈیو پرانی ہے جو کہ آج کل وائرل ہے، اگر ایم این اے امیر علی شاہ کی یہ ویڈیو پرانی بھی ہے تو وہ پھر بھی کہیں گے کہ غریب عوام کے ساتھ یہ رویہ نامناسب ہے۔

 

 

علی گل پیر نے کہا کہ میں بھی سندھ میں رہتا ہوں اور  ایسے واقعات دیکھ چکا ہوں، اپنے خاندان میں بھی ایسا ہوتا دیکھا ہے۔

کامیڈین نے اس فعل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امیر علی شاہ اور ان  جیسے لوگوں کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے جب ان کا احتساب کیا جاتا ہے تو ان وڈیروں کا رد عمل مختلف ہوتا ہے یا پھر کوئی اگر اِن وڈیروں سے بغاوت کرنے کی سوچتا ہے تو اُن کا حال ناظم جوکھیو جیسا کر دیا جاتا ہے۔

گلوکار علی گُل پیر نے کہا کہ مجھے اِن ویڈیوز میں نظر آنے والے شخص سے نہیں بلکہ اس سوچ سے مسئلہ ہے اور جب تک یہ سوچ رہے گی، کچھ تبدیل نہیں ہو سکتا۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM