ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایمن الظواہری  لیڈر القاعدہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

ایمن الظواہری  لیڈر القاعدہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

post-title

القاعدہ کا لیڈر  ایمن الظواہری مبینہ طور پر امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈرون حملے میں مارا گیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے نے ایمن الظواہری کو اتوار کے روزکابل میں ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔اس کارروائی میں کوئی شہری نہیں ماراگیا۔

 ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد  تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔

 اسامہ بن لادن کو سن2001 میں امریکا پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ان حملوں میں تقریباً3 ہزار افراد مارے گئے تھے اوراب الظواہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب ان حملوں سے شہریوں کی موت کی اگلے ماہ برسی منائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالرز انعام مقرر کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں 2011 میں امریکی فوج کے آپریشن میں ہلاک کیا گیا تھا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کی اور  امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے الظواہری کے مارے جانے کی تصدیق کرنے سے انکار کیا لیکن ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے ایک اہم ہدف کے خلاف  کارروائی کی۔ آپریشن کامیاب رہا اور کوئی شہری جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق صدر جو بائیڈن کچھ دیر بعد ٹیلی وژن پرامریکی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM