ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

UET لاہور انڈرگریجویٹ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ.    Major progress in Lahore Police Anti-Drug Campaign.    "میرا ڈونا بلیسڈ ڈریم "کا پہلا ٹریلر جاری.    "پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے".    Paperless driving license system is going to be introduced in Punjab.    Foolproof Security on the eve of Urs of Data Ali Hajveri (RA) and Chehlum of Hazrat Imam Hussain (AS).    "سب کو بتانا مرشد آئے تھے، "عثمان مرزا کے تیور نہ بدلے.    "اپنے لیے اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں"،شیخ رشید کی قوم سے اپیل.    MoU signed between Punjab Hepatitis Control Program, Ferozsons Laboratories Limited and Inspectorate of Prisons.    Pakistan and Austria FMs meet in New York.    Prime Minister’s special aide Jamshed Cheema backs Qalandar Badshah.    "نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی".    Director General Punjab Emergency Department Regularized Services of 103 Rescuers.    CEO Vscopk Mian Afzal Javed distributes shields to participants.   

'' اگر طالبان چاہتے ہیں کہ انہیں تسلیم کیا جائے تو انہیں بین الاقوامی رائے کو زیادہ قبول کرنا ہوگا''

سید اسد علی
21 Sep, 2021

21 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
21 Sep, 2021

21 ستمبر ، 2021

'' اگر طالبان چاہتے ہیں کہ انہیں تسلیم کیا جائے تو انہیں بین الاقوامی رائے کو زیادہ قبول کرنا ہوگا''

post-title

لاہور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ انہیں تسلیم کیا جائے اور جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں مدد کی جائے تو انہیں زیادہ حساس اور بین الاقوامی رائے و اصولوں کو کھلے دل سے قبول کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق شاہ محمود قریشی، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، نے کہا کہ دنیا، طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور سے قبل یہ دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان میں حالات کس طرح تبدیل ہوتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نہیں سمجھتا کہ اس موقع پر کسی کو بھی تسلیم کرنے کی جلدی ہے اور طالبان کو اس پر نظر رکھنی چاہیے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'اگر طالبان چاہتے ہیں کہ انہیں تسلیم کیا جائے تو انہیں زیادہ حساس اور بین الاقوامی رائے کو زیادہ قبول کرنا ہوگا'۔انہوں نے کہا کہ 'ان کے ابتدائی بیانات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ اس خیال کے مخالف نہیں ہیں، لہذا دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے'۔
شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ افغان طالبان اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور لڑکیوں و خواتین کو اسکول، کالجز اور جامعات جانے کی اجازت دی جائے گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM