ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندر نے اسلام آباد کو شکست دیدی

مسرت ثمینہ
05 Feb, 2022

05 فروری ، 2022

مسرت ثمینہ
05 Feb, 2022

05 فروری ، 2022

دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندر نے اسلام آباد کو شکست دیدی

post-title

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عبداللہ شفیق 44 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز 16 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد پال اسٹرلنگ بھی 14 رنز اسکور کر کے 37 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں کولن منرو اور شاداب خان نے وکٹ سنبھال کر شاندار بلے بازی کی اور 100 رنز کی شراکت داری قائم کی، شاداب خان نے 29 گیندوں پر ففٹی بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا تو دوسرے اینڈ پر منرو نے بھی جارحانہ بلے بازی کے سلسلے کو جاری رکھا۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر موجود کولن منرو نے اسی دوران چوالیس گیندوں پر 3 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ جس کے بعد کامران غلام آئے اور محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ فخر زمان 38 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ بھی 5 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پال اسٹیئرلنگ کا شکار بنے، فل سالٹ بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔
نئے آنے والے بیٹسمین ڈیوڈ ویزے نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن ڈیوڈ 20 اور بروک 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جب کہ حارث رؤف 0 پر آؤٹ ہوئے اور یوں لاہور قلندرز نے تمام اورز کھیلتے ہوئے 174 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق  44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4، 4 اور مبشر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM