ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

افغانستان: ہرات کے ہوٹلوں میں مرد و خواتین کا اکھٹے کھانا کھانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
13 May, 2022

13 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
13 May, 2022

13 مئی ، 2022

افغانستان: ہرات کے ہوٹلوں میں مرد و خواتین کا اکھٹے کھانا کھانے پر پابندی عائد

post-title

افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں طالبان کی جانب سے  مرد و خواتین کا اکھٹے کھانا کھانے پر پابندی لگادی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کیمطابق طالبان اہلکار ریاض اللہ سیرت کا کہنا ہے کہ ہرات میں پارکوں میں مردو خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے۔

طالبان اہلکار کے مطابق چاہے میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں، یہ اصول لاگو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے خواتین سے کہا گہا  ہے کہ وہ جمعرات،جمعہ اور ہفتے کو پارکوں میں جائیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
اس کے علاوہ ہرات میں طالبان نے ڈرائیونگ انسٹرکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ خواتین ڈرائیورزکو لائسنس نہ جاری کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان بھر میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی پہلے ہی عائد ہے جبکہ گزشتہ ہفتے طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم بھی دیا تھا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM