ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

اداکارہ متھیرانے بھی عامر لیاقت کےحق میں خاموشی توڑ دی 

ویب ڈیسک
09 May, 2022

09 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
09 May, 2022

09 مئی ، 2022

اداکارہ متھیرانے بھی عامر لیاقت کےحق میں خاموشی توڑ دی 

post-title

پاکستان ٹیلی وژن کی معروف میزبان، ماڈل واداکارہ متھیرا نے عامر لیاقت کے حق میں بول پڑی کہا کہ اسے بورا محسوس ہورہا ہے۔ صرف مردوں میںہی غلطی نہیں بلکہ کچھ عورتیں بھی غلط ہوتی ہیں۔

اپنی انسٹا سٹوری میں متھیرا نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے۔ بعض اوقات خواتین بھی غلط ہو سکتی ہیں۔ مجھے عامر لیاقت کے لئے برا محسوس ہو رہا ہے۔ دانیہ شاہ کی جانب سے زبردست شو پیش کیا گیا، اس نے سب کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ عامر سے پیار کرتی ہے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ دانیہ شاہ کی تہلکہ خیز آڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت مجبور ہو کر صرف 50 فیصد حصہ محتاظ نوٹس کے ساتھ جاری کر رہا ہوں، آپ نے خود ان آڈیو میسجز کو سمجھنا ہوگا تاکہ دانیہ شاہ کے کاموں کا اندازہ ہو جائے۔

عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ شادی کے 15 دن بعد بہاولپور گئیں اور 15 دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں، 15 دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی؟ انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبو ل کیا کہ بند کر دیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں تھا۔

انہوں نے لکھا کہ چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کو ماہانہ دو لاکھ روپے بھجواتا رہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہا اور یہ کمرے میں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خو دگاڑی ڈرائیو کر کے 12 بجے دوپہر نکلتیں، پارلر جاتیں، تیار ہو کر چلی جاتیں لیکن واپسی رات 9 بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑے، جوتے اور میک اپ وغیرہ سے لدی اور 11 بجے کمرے میں سو جاتیں۔

رکن قومی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ پھر یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ ان کی بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی تو ہسپتال کے اخراجات، بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے الگ سے 8 لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی، نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اور سیٹ کی فرمائش کی۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے کہا صرف دس لاکھ روپے ہیں تو انہوں نے جیولرز سے 22 مارچ کو 9 لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی، یہاں 2 دن رکنے کے بعد بیچاری بھوکی پیاسی کرولا کرائے پر لے کر بہاولپور روانہ ہو گئیں۔

 

 

 

عامر لیاقت نے بتایا کہ رمضان گزر گیا، عید گزر گئی اور یہ نہ آئیں، میں اسی وجہ سے ڈپرشن میں ہسپتال داخل ہوا اور یہ 5 یا چھ دن بعد میرے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر فون کرتیں اور ایسے پیار بھرے میسیجز کرتیں۔ بہرحال تین چار دن بعد جب بھی فون آتا تو بہن کے نومولود بچے کی حالات بگڑ گئی پیسے؟ ابو ہسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟ میں پوچھتا رہتا صرف دل کو بہلانے کے لیے کہ واپسی کب مگر صرف ہیسے مانگنے کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس دران لودھراں کی معروف وڈیرنی کے کچھ افراد نے جو ان کے سید ہونے کے دعوے سے سخت نالاں تھے، انہوں نے یہ خوفناک آڈیوز نوٹس بھیجے جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور ایک دن بعد تنسیخ نکاح کا دعویٰ ازدواجی حقوق کی ادائیگی نہ کئے جانے کے باوجود آگیا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM