ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

اب ٹک ٹاکر بھی اشتہارات کے ذریعے کما سکیں گے!

ویب ڈیسک
05 May, 2022

05 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
05 May, 2022

05 مئی ، 2022

اب ٹک ٹاکر بھی اشتہارات کے ذریعے کما سکیں گے!

post-title

عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والوں کے لیے بذریعہ اشتہارات ریونیو شیئرنگ پروگرام متعارف کروا دیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک حالیہ برسوں میں اپنے اربوں سے زیادہ ایکٹو یوزر کے ساتھ عالمی سطح پر ایک مقبول ایپ بن کر ابھری تاہم ٹک ٹاک کو کریٹرز کے لیے مناسب طرز کا مواد مونیٹائز پروگرام فراہم نہ کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

تاہم اب ٹک ٹاک کے نئے پلس پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات کو مخصوص کیٹگریز (ہیلتھ ، فیشن، کوکنگ،گیمنگ) کے مواد کو شامل کرسکیں گی۔

 نئے پروگرام سے متعلق گفتگو میں ایک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ ہم تخلیق کاروں، عوامی شخصیات اور میڈیا پبلشرز کے ساتھ اپنے پہلے اشتہاری ریونیو شیئرنگ پروگرام کو تلاش کرنا شروع کریں گے، ہم دستیاب مارکیٹوں میں مونیٹائزیشن کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ تخلیق کاروں کو ٹک ٹاک پر اپنی اہمیت اور حاصل انعامات کا احساس دلایا جاسکے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے لیے کم از کم ایک لاکھ سبسکرائبرز والے اکاؤنٹس ہی اہل ہوں گے۔
فرم کے شمالی امریکہ کے جنرل منیجر سینڈی ہاکنز نے ٹیک ویب سائٹ دی ورج کو بتایا کہ پروگرام جون میں امریکا سے شروع کیا جائے گا اور منتخب کیے گئے تخلیق کاروں کو اشتہار کی آمدنی میں 50 فیصد ریوینیو دیا جائے گا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM