ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

'آٹے، چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت میں کمی کا امکان'

Syed Asad Ali
15 Sep, 2021

15 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
15 Sep, 2021

15 ستمبر ، 2021

'آٹے، چینی کی مسلسل بڑھتی قیمت میں کمی کا امکان'

post-title

اسلام آباد:شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے، کسان سے ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، احساس پروگرام کا ڈیٹا آگیا، آٹے، چینی کیلئے کیش ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر شوکت ترین نے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سپلائی چین بھی متاثر ہوئی، کورونا وبا میں پروڈکشن کم اور ٹرانسپورٹیشن بھی بند ہوئی، ماضی میں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، آٹا، گھی، چینی، دالوں پر کیش سبسڈی دیں گے، اس سے قبل گیس اور بجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے تھے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کسان سے ریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں، احساس کا ڈیٹا آگیا، آٹے چینی کیلئے کیش ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، چینی فی ٹن 430 ڈالر پر چلی گئی ہے، پسماندہ طبقے کو زیادہ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں، رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کر دیں گے، لوگوں کی آمدن بڑھانے پر زیادہ توجہ دینی ہے، پوری دنیا میں چند سال کے دوران قیمتیں بڑھی ہیں، آئی ایم ایف میں جانے سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی، کسان کو صحیح قیمت دینے کیلئے آڑھتی کا کردار ختم کر رہے ہیں۔
 


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM