ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

سٹی ڈویژن قصور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 مقدمات درج

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

ویب ڈیسک
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

سٹی ڈویژن قصور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 مقدمات درج

post-title

 قصور (راجوشہزادسے) ایس ای واپڈا قصور اصغر سکھیرا، ایکسین سٹی ڈویژن قصور چوہدری شاہد محمود کے خصوصی حکم پر لیسکو سٹی ڈویژن قصور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر9 افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔

 تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے،ایس ڈی او ثاقب منور کی زیر نگرانی انسپکٹر یونس کھرل و دیگر ملازمین پر مشتمل چیکنگ ٹیم نے لیسکو کی مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے میٹر بجلی کٹ چکے تھے اور عرصہ پانچ سال سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کر رہے تھے، ظفر اقبال، محمد عامر، ظہیر میو،سہراب خاں،کاشف نوید، ڈاکٹر عمران، صفدر علی آرائیں، محمد زبیر ایک لاکھ 44ہزار کالیسکو کا ڈیفالٹر ہیں اور بجلی چوری کر رہے تھے جبکہ محمد دین ایک لاکھ 25ہزار کا واپڈا کا ڈیفالٹر ہے اور ٹھیکہ پر زمین لیکر عرصہ چھ ماہ سے بجلی چوری کرکے ٹیوب ویل چلا رہا تھا، جسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

 ملزمان لیسکو کی مین کیبل سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے جن کو چھاپہ مار ٹیمیوں نے رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور ان کے خلاف پولیس میں مقدمات درج کروا کر دیگر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

 اس موقع پر ایکسین سٹی ڈویژن قصور چوہدری شاہد محمودنے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو خفیہ اطلاع پر اور علاقہ میں گشت کرکے دن رات کاروائی عمل میں لا رہی ہیں، بجلی چور کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنیں کا فیصلہ کر لیا ہے، بجلی چوروں سے ملک و قوم کی نہ صرف پائی پائی وصول کریں گے بلکہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی پہنچا کر دم لیں گے۔

 اگر پولیس ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرے اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور ان کی گرفتاری اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں تو بجلی چوری پر مکمل کنٹرول کیا جا سکتا ہے،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جہانگیر، حامد خاں، محمد شفیع، عبدالسلام خاں، شبیر نور، محمد احمدودیگر ملازمین بھی ہمراہ تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM