ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد تیز دھار آلے کے وار سے قتل

ویب ڈیسک
08 Oct, 2022

08 اکتوبر ، 2022

ویب ڈیسک
08 Oct, 2022

08 اکتوبر ، 2022

شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد تیز دھار آلے کے وار سے قتل

post-title

شیخوپورہ: (اے پی این این )  شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو مختلف مقامات پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہے تھے۔قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

  واضح رہے کہ  پولیس کانسٹیبل کی بہادری نے مزید اموات سے بچا یا۔ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں ملزم فیض نے رات مختلف مقامات پر 8 افراد کو قتل کیا۔ملزم نے  گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ڈی پی او شیخوپورہ ملزم نے سارے قتل رات 2 سے 3 بجے کے قریب کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔ پولیس کے بہادر کانسٹیبل کے بروقت اقدام نے مزید لوگوں کو جانی نقصان سے بچا لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ کانسٹیبل ظفر اقبال رات ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا راستے میں رات 3 بجے اپنی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے رکا۔کانسٹیبل ظفر اقبال نے ایک شخص کو پٹرول پمپ پر مشکوک پایا جس کے ہاتھ میں  تیر دھاڑ آلا اور آہنی راڈ تھا۔

 

 

ملزم نے پٹرول پمپ پر قریب ہی سوئے ایک شخص کا قتل کیا۔ملزم کانسٹیبل ظفر اقبال کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔۔ملزم کے بھاگنے پراکیلے ہی اس کا پیچھا کیا اور مقامی پولیس کو اطلاع کی۔ظفر اقبال ملزم کے پیچھے موٹر سائیکل پر گیا اور قریبی گاؤں جاکر ملزم کو قابو کرلیا۔ملزم کو بروقت نہ پکڑا جاتا تو مزید لوگوں کو قتل کر سکتا تھا۔

 کانسٹیبل ظفر اقبالکانسٹیبل ظفر اقبال تھانہ لاری اڈا لاہور پولیس میں تعینات ہے، رات ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا۔ ڈی پی او فیصل مختار کانسٹیبل ظفر اقبال نے بہادری کا مظاہرہ کیا، ملزم کو قابو کرکے مقامی پولیس کو اطلاع کی۔افسوسناک واقعہ کی باقی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار آئی جی پنجاب نے اس واقعہ پر جامع تحقیقات کا حکم دیا یے، ڈی پی او شیخوپورہ


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM