ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

بارشوں اور سیلاب سے تباہی: مزید 57 اموات، سڑکیں اور پل بھی متاثر

ویب ڈیسک
03 Sep, 2022

03 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
03 Sep, 2022

03 ستمبر ، 2022

بارشوں اور سیلاب سے تباہی: مزید 57 اموات، سڑکیں اور پل بھی متاثر

post-title

اسلام آباد:(اے پی این این )  بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 افراد جاں بحق،7 ہزار 683 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 14 جون سے اب تک ایک ہزار 265 اموات ہوئیں، 12 ہزار 577 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں 257، سندھ میں 470، پنجاب میں 188 اور خیبر پختونخوا میں 285 افراد جاں بحق ہوئِے، بارشوں اور سیلاب کے باعث آزاد کشمیر میں 42، گلگت بلتستان میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اب تک بارشوں اور سیلاب سے 14 لاکھ 27 ہزار 39 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں 7 لاکھ 35 ہزار 584 مویشی مر چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان میں ایک ہزار 500 کلومیٹر شاہرائیں متاثر ہوئیں اور 18 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سندھ میں 2 ہزار 328 کلومیٹر شاہرائیں اور 60 پل متاثر ہوئے۔

پنجاب میں 130 کلومیٹر، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 589 کلومیٹر، گلگت بلتستان میں 16 کلومیٹر شاہراہیں اور 65 پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM