ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

05 رکنی بین الا ضلاعی خطرناک بھتہ خور گینگ گرفتار

ویب ڈیسک
10 Jun, 2022

10 جون ، 2022

ویب ڈیسک
10 Jun, 2022

10 جون ، 2022

05 رکنی بین الا ضلاعی خطرناک بھتہ خور گینگ گرفتار

post-title

لاہو:  (اے پی این این )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل چودھری نے بتایا کہ لاہو رپولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث متحرک05رکنی بین الاضلاعی بھتہ خور گینگ کے سرغنہ قیصر ورک کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

 ملزمان کے قبضہ سے 15 لاکھ روپے نقدی،2عددموٹر سائیکلیں،4 عدد موبائل فون،1 عدد رائفل222 بور،1 عددرائفل 223بور،1 عدد پمپ ایکشن،3 عدد پسٹل اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے بتایا کہ ملزمان شہریو ں کے گھر وں پرفا ئر نگ کر تے پھر دبئی سے واٹس ایپ / گیٹ وے نمبرز سے کال کر کے یا پر چی بھجواکر بھتہ طلب کر تے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

ڈیفنس کے شہری ڈاکٹر مقصودکے گھر فائرنگ کرنے کے بعد دبئی میں بیٹھے طیب ورک نے1کر و ڑ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا اور نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دیں۔ لاہو رپولیس نے شکایت موصول ہونے پر ایس پی کینٹ آپریشنز عیسیٰ سکھیرا کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ ورانہ مہارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاکر گرفتارکر لیا ہے۔

گینگ میں شامل قیصر ورک کا حقیقی بھائی طیب ورک، ذیشان عرف شانی اورفاروق مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھتہ خوری کے6 مقدمات درج ہیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے چوہنگ،شیخوپورہ اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بھتہ وصولی کی مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے کہا ہے کہ لاہور پولیس امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر سے سختی سے نمٹے گی۔ لاہور پولیس اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی عمل پیرا ہے اور مربوط حکمت عملی اور آپریشنل سٹرٹیجی سے کرائم کنٹرول اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

WhatsApp Image 2022-06-10 at 5.07.22 PM(1)
 

 انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس فری اینڈ فئیر رجسٹریشن آف کیسز کو یقینی بنا رہی ہے۔شہری بھتہ مافیا سے خوفزدہ ہونے کی بجائے فورا پولیس کو اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی ملزمان نے ڈاکٹر مقصود کے گھر فائرنگ کی تھی اور بذریعہ ہنڈی 70 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھاجس کا مقدمہ نمبر711/21 تھانہ ڈیفنس A میں درج ہے۔

 ملز مان نے چند رو ز قبل آبپا رہ سو سا ئٹی کے صدر کے گھر فا ئر نگ کر کے بھتہ ما نگا تھا جس کا مقدمہ نمبر 2791/22تھانہ چوہنگ درج ہے۔ملزما ن کی جانب سے نجی اکیڈمی کے ما لک کو بھی بھتے کی پر چی بھجوا ء کر 10لاکھ روپے بھتے کا تقا ضہ کیا تھاجس کا مقدمہ نمبر 2846/22تھانہ چوہنگ درج ہے۔ضلع شیخوپورہ کے تھانہ صفدر آباد میں ملزمان کے خلاف 146/22اور 160/22فائرنگ اور بھتہ خوری کے مقدمات درج ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM