ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پشاور: 21 دن میں تین بچیوں سےزیادتی، 2 بچیوں کاقتل

ویب ڈیسک
19 Jul, 2022

19 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
19 Jul, 2022

19 جولائی ، 2022

پشاور: 21 دن میں تین بچیوں سےزیادتی، 2 بچیوں کاقتل

post-title

پشاور: صدر سرکل کا علاقہ بچیوں کے لیے غیر محفوظ بن گیاجہاں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تین کمسن بچیوں کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا جن میں سے دو کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پشاور کے تین تھانوں شرقی ، غربی اور تھانہ گلبرگ کی حدود درندہ صفت ملزمان کا گڑھ بن گئی ہے جہاں گزشتہ 21 دنوں کے دوران 10 سال سے کم عمر کی تین ننھی کلیوں کو سفاک درندوں نے کچل دیا۔

اتوار کے روز 10 سالہ جبہ گھر سے چیز لینے باہر نکلی تو اس کو نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔

10 جولائی کو تھانہ گلبرک کی حدود میں منزہ کو زیادتی کانشانہ بنایا گیا جب کہ 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سالہ ماہ نور کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

بچیوں سے زیادتی اور قتل کے کیسز 5 مربع کلو میٹر کی حدود میں پیش آئے جس سے پولیس کو شبہ ہے کہ واقعات میں ملوث ملزمان کا تعلق منظم گروہ سے ہے۔

پولیس نے تفتیشی ٹیمیں تو تشکیل دیں تاہم نہ تفیش انجام کو پہنچی اور نہ ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکا۔

خیبرپختونخوا حکومت کاکہنا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزمان کو جلد ازجلدگرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM